خانہ کعبہ میں انگریزی. اردو. فرانسیسی سمیت مختلف زبانوں‌میں‌خطبے ہونگے

Published on April 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

index
جدہ(بیورو چیف زکیر احمد بهٹی ) خانہ کعبہ  میں  انگریزی. اردو. فرانسیسی  زبانوں کے علاوہ خطبات کے ترجمے  فارسی. ترکی اور هوسا .زبانوں میں  بهی پیش  کئے جائینگے. خادم حرمین شریفین  حج و  عمرہ  انسٹی ٹیوٹ نے اس منصوبے پر کام شروع  کردیا ہے  مسجد الحرام میں  ترجمے کے شعبے کے  ڈائریکٹر ولید الصقعوبی  کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے نتیجے میں  ان ہزاروں  زائرین کو فائدہ  پہنچے گا جو یہ زبانیں  بولتے ہیں اور ان  افراد کو جمعے کے خطبات اور دیگر لیکچر کو سمجهنے میں  آسانی  ہو گی ان کا کہنا  تها ہماری جانب سے اللہ کے گهر میں  آئے مہمانوں کے لئے ترجمے کی خدمات مہیا کرنے کی کوششیں  جاری رہیں گی  حرمین شریفین  انتظامیہ کے سربراہ  شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے اس منصوبے کے سربراہی کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے  جس میں  ام القریٰ. شاہ عبد العزیز اور امام محمد بن سعود  یونیورسٹیوں  سے  تعلق  رکهنے والے  اسکالرز  شامل ہونگے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes