فلاح انسانیت فاؤنڈیشن بارشوں سے متاثرہ بھائیوں کی بحالی امدادکیلئے عملی طور پر کوشاں ہے پروفیسرحافظ طلحہ سعید

Published on April 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

llll
بالاکوٹ( یواین پی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کے فرزند پروفیسرحافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن بارشوں سے متاثرہ بھائیوں کی بحالی امدادکیلئے عملی طور پر کوشاں ہے،انہوں نے کوہستان،وادی کاغان اور دیگر علاقون بشمول گلگت بلتستان و دیگر علاقوں میں ویسع پیمانے پر ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا،مانسہرہ میں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ہزاروں نوجوان ملک بھر میں ریلیف کا کام کر رہے ہیں۔ سیلاب، زلزلہ، آگ لگ جائے یا کوئی اور حادثہ رونما ہو جائے ہنگامی بنیادوں پر امداد کیلئے ایک لاکھ رضا کار تیار کر رہے ہیں۔ ملک بھر کے 133 شہروں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینس گاڑیاں چل رہی ہیں جن کے ذریعہ ایک سال میں 42 ہزار مریضوں اور ڈیڈ باڈیز کو شفٹ کیا گیا۔،ایک سوال کے جواب میں حافظ طلحہ سعید نے کہا کہ ایک لابی اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر جماعۃ الدعوۃ کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے اور حالیہ زہریلا پروپگنڈہ بھی اسی سازش ہی کا حصہ ہے،انہوں نے کہا کہ جماعۃالدعوۃ کے زیر اہتمام قائم ثالثی کونسلیں متوازی عدالتیں نہیں ہیں، دونوں فریقین باہمی رضامندی سے اپنے کیس لیکر آتے اور کتاب و سنت کی روشنی میں اپنے فیصلے کرواتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ثالثی کونسلوں میں زیادہ تر گھریلو جھگڑے، طلاق اور وراثت جیسے مسائل آتے ہیں،حافظ طلحہ سعید نے مزید کہا کہ جماعۃالدعوۃ کیخلاف پروپیگنڈا کیلئے متوازی عدالتوں کے قیام کے نام پر جھوٹی کہانیاں گھڑی گئیں۔ سیکولر لابی بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے بیرونی قوتوں کو خوش کرنے کی کوششیں کر رہی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy