محکمہ موسمیات نے ’’آج‘‘ سے تین روز تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی

Published on April 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

index
لاہور( یو این پی )محکمہ موسمیات نے آج (ہفتہ) سے تین روز کیلئے بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ہفتہ سے اتوار کے دوران ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد، لاہور ڈویژن میں بھی تیزگرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy