نگراں وزیرِ اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے

Published on September 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

واشنگٹن/اسلام آباد (یواین پی)امریکا میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کا دورۂ امریکا خاصا مصروف ہو گا، وزیرِ اعظم 5 سمٹ میٹنگز میں شرکت کریں گے۔منیر اکرم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کیسے وفد آئے گا، انہیں تو بند کر کے رکھا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی آزاد کشمیر کا وفد کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ جہاں بھی بین الاقوامی اجلاس ہوتے ہیں اگر پاکستان کی شرکت نہ ہو تو صحیح نہیں ہے، جو بھی وزیر ِاعظم ہو، وزیرِ خارجہ ہو، وہ پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔امریکا میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا مزید کہنا ہے کہ سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ضروری ہے۔منیر اکرم نے یہ بھی کہا ہے کہ جو بھی وزیرِ اعظم ہو گا وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کا انٹرسٹ پروموٹ کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题