عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا

Published on April 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 668)      No Comments

4444
کراچی: (یواین پی) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونا مہنگا ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔ ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1234 ڈالر ہوگئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 49 ہزار 50 روپے، دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 42 روپے اور ایک تولہ چاندی کی قیمت 665 روپے پر برقرار رہی تاہم ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی اضافہ ریکارڈ کی گئی تاہم عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes