اب تک پانچ سال تک کی عمر کے 14 لاکھ 92 ہزار 106 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلائی جاچکی ہے؛ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر

Published on February 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم کے دوران اب تک پانچ سال تک کی عمر کے 14 لاکھ 92 ہزار 106 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلائی جاچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرکاشف محمود کمبوہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیر نے مہم پر عملدرآمد سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے آخری دو روز ٹیموں کو متحرک کریں اور گھر گھر جاکر کسی وجہ سے رہ جانیوالے بچوں تک رسائی یقینی ہونی چاہیے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل چک جھمرہ کا تفصیلی وزٹ کیا۔وہ اسسٹنٹ کمشنرومیونسپل کمیٹی آفس گئے اورانتظامی امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے اعلی نظم ونسق ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اورکھلاڑیوں کے لئے کھیلوں کی دستیاب سہولیات کا مشاہدہ کیااورصفائی کا اعلی معیار قائم رکھنے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کو ہر لحاظ سے فنکشنل رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور طبی وانتظامی امور کا جائزہ،مریضوں کوعلاج کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے زیرعلاج مریضوں کی عیادت اور صفائی کا اعلی معیارقائم رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود اور ریلیف کے اقدامات کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گااسی مقصد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے دورے شروع کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy