ضلع قصور میں تعلیمی نظام کرپشن و بد عنوانی کا شکار

Published on April 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

edu
جعلی ووچرنگ کے ذریعے سالانہ کروڑوں ہضم کر لیے جاتے ہیں
کوٹ رادھاکشن(یواین پی)ضلع قصور میں تعلیمی نظام کرپشن و بد عنوانی کا شکار ،جعلی ووچرنگ کے ذریعے سالانہ کروڑوں ہضم کر لیے جاتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اس ہونے والی کرپشن پر کوئی خاص پوچھ گچھ نہیں ہوتی ہے جبکہ آڈٹ کرنیوالے ادارے بھی کرپشن کر کے چوروں ڈاکوؤں کی کرپشن پر پردہ ڈال دیتے ہیں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکولوں اورکالجوں کے تعمیراتی منصوبوں میں ہونے والی کرپشن و بد عنوانی پر ذمہ د اران افسران کسی ماتحت کو زبان کھولنے نہیں دیتے ہیں فر نیچر ہو یا لیب کے سامان کی خریدکا معاملہ ہو یا دیگر ضروری مشینوں کی خرید کرنی ہو گھپلوں کے بغیر ممکن نہیں ہوتی ہے ۔کرپشن حد سے بڑھ گئی ہے ہیڈ ماسٹڑز ہوں یا ایجوکیشن افسران سب کے سب کرپٹ مافیا کی پشت پناہی کرتے نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے چھوٹے چھوٹے پرائمری ٹیچروں کے ساتھ جب بڑے بڑے افسران کے یارانے ہونگے وی آئی پی ہوٹلوں میں کھانے ہوں گے انکے کہنے پر شریف ملازموں کے تبادلے ہو نگے تو پھر زلزلے اور سیلاب نہ آئیں تو کیا آسمان سے پھولوں کی بارش ہوگی ،ہمارا مطالبہ ہے کہ تحصیل کوٹ رادھاکشن کے تعلیمی اداروں اور دفاتر کا سپیشل آڈٹ کروا کر کے دیکھ لیں دیکھیں کس کس نے اپنا حصہ بمطابق جثہ وصول پایا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes