چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کوپاک فوج کے حوالے کردیا

Published on April 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

2
ملتان (یو این پی) پاک فوج کی جانب سے ہتھیار پھینکنے کی وارننگ کے بعد چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کردیا جب کہ مغوی اہلکاروں کو بھی رہا کردیا۔میڈیا کے مطابق کچہ جمال کے علاقے میں کئی روز سے جاری آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت کے بعد کل چھوٹو گینگ کے خلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے آگے کی جانب پیش قدمی کی، پاک فوج کی جانب سے چھوٹو گینگ کے کارندوں کو وارننگ جاری کی گئی جس میں وارننگ کے پمفلٹ علاقے میں پھینکے گئے تھے، وارننگ میں چھوٹو گینگ کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ شام سورج غروب ہونے سے پہلے ہتھیار پھینکے اور کشتی پر سفید جھنڈا لگا کر باہر آجائے، بصورت دیگر کسی بھی عسکری کارروائی کی ذمہ داری چھوٹو گینگ پر عائد ہوگی۔میڈیا کوبتایا کہ پاک فوج کی جانب سے وارننگ کے بعد چھوٹو گینگ کے تمام کارندوں نے پاک فوج کے آگے ہتھیار ڈال دیئے جب کہ یرغمال بنائے گئے 24 اہلکاروں کو بھی رہا کردیا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے کارندوں کے علاوہ دیگر جرائم پیشہ افراد سمیت خواتین اور بچے بھی موجود تھے جن کی تعداد تقریبا 200 کے قریب تھی، چھوٹو گینگ نے خواتین اور بچوں سمیت خود کو فورسز کے حوالے کیا تاہم فورسز نے خواتین اور بچوں کو چھوڑ کر گینگ کے کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog