پشاور ،خواجہ سراء ایسوسی ایشن کا خواجہ سراؤں پر تشدد اور قتل کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاج

Published on August 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

پشاور(یواین پی) پشاور میں خواجہ سراء ایسوسی ایشن نے خواجہ سراؤں پر تشدد اور قتل کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔خواجہ سراؤں نے حکومت سے تحفظ دینے اورواقعات میں ملوث افراد کوفی الفور گرفتارکرنے کامطالبہ کردیا۔پشاورخواجہ سراء ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے خواجہ سراؤں نے احتجاجی مظاہرہ کیا خواجہ سراؤں کا کہنا تھا صوبے بھر میں رواں سال 8 خواجہ سرا قتل ہوئے لیکن ایک بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا،خواجہ سرا ایسوسی ایشن نے حکومت ملزموں کی جلد گرفتاری سمیت تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes