برصغیر کا مستقبل اور خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے حل میں پوشیدہ ہے : عمران خان

Published on September 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

44
اسلام آباد(یو این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیر کا مستقبل اور خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے حل میں پوشیدہ ہے۔ پاکستان کو دوررس اور جامع کشمیر پالیسی مرتب کرنا ہو گی۔ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ممالک اپنے وعدے پورے کریں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے عورتوں اور بچوں سمیت عام شہریوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔ عالمی برادری قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کےلئے موثر اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ممالک کشمیر کے حوالے سے اپنے وعدے ایفا کریں۔ سکیورٹی کونسل کی قرادادوں میں کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کیا گیا۔ سکیورٹی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھی سرگرمی دکھائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں یکے بعد دیگرے حکومتوں کی جانب سے کشمیر کے تنازع کو سرد خانے کی نذر کرنے کی کوششیں کی گئیں۔وزیراعظم نوازشریف اپنے خاندان کے کاروبار کی نشوونما کیلئے بھارتی سرمایہ داروں سے ملاقاتوں میں ازحد دلچسپی لیتے رہے جبکہ حریت قیادت سے ملاقات تک سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام سے ہی پاکستان اور بھارت میں غربت اور افلاس میں کمی آئے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes