ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر کا اوکاڑہ،رینالہ خورد اور دیپالپور میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ

Published on October 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے ضلع کی تینوں تحصیلوں اوکاڑہ،رینالہ خورد اور دیپالپور میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا انہوں نے جان مولا قبرستان شیر ربانی ٹاؤن ،کوٹ امیر علی شاہ ،قبرستان سے ملحقہ مارکیٹ سمیت رینالہ خورد اور دیپالپور میں تجاوزات کو گرائے جانے کے بعد ملبہ اٹھانے ،سڑکوں اور علاقہ کو صا کرنے کے ئے جاری آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کی ۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدائیت کی کہ تجاوزات کو گرانے اور قبضہ مافیا سے سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے بلا امتیاز کاروائی کو جاری رکھا جائے اس سلسلہ میں کسی دباؤ یا سفارش کو پس پشت ڈال کر حکومتی ہدایات پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ ملبہ کو شہر سے دور محفوظ مقام پر پھینکا جائے اور اس بات کی بھی نگرانی کی جائے کہ تجاوزات گرانے کے بعد یہ لوگ دوبارہ ان جگہوں پر قبضہ نہ کریں۔ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا کہ تینوں تحصیلوں میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کلین اور گرین پنجاب مہم کے تحت شہروں اور مرکزی بازاروں میں عارضی و پختہ تجاوزات کو مسمار کرنے اور فوری طور پر ملبہ اٹھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عام لوگوں کو آمد و رفت میں کوئی پریشانی نہ ہو ۔ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے شیر ربانی ٹاؤن جان مولا قبرستان میں قبروں کے ارد گرد بنائے گئے احاطوں کو بھی اپنی نگرانی میں مسمار کروایا انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کے اندر قبروں کے ارد گرد احاطے بنانے کی ہر گز اجازت نہ ہے اور ضلعی انتظامیہ اس طرح کے اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes