چھوٹو کے سنسنی خیز انکشافات، پنجاب میں بڑوں بڑوں کی شامت آئے گی

Published on April 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 905)      No Comments

222
اسلام آباد (یو این پی) غلام رسول عرف چھوٹو پانچ ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل۔ رقم کہاں سے آتی تھی‘ کون دیتا تھا؟ چھوٹو نے سب اگل دیا۔ اب بڑے بڑوں کی شامت آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے غلام رسول عرف چھوٹو کو پانچ ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے حساس اداروں کی تفتیش جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے دوران تفتیش چھوٹو نے کئی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں اور سب بتا دیا ہے کہ گینگ کو رقوم کہاں سے ملتی تھیں اور کون دیتا تھا۔چھوٹو نے کئی سیاستدانوں اور اعلیٰ سرکاری افسروں کے نام بھی اگل دیے ہیں جو کچے کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے گروہ کی سرپرستی کرتے رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان انکشافات کی روشنی میں حساس اداروں نے ان بڑوں تک تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غلام رسول عرف چھوٹو سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد پنجاب کی کئی اہم شخصیات کیخلاف کارروائی کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy