اسلام آباد (یو این پی) بھارت کی مشہور ہیروئن ایشوریہ رائے کے پاس پاکستانی تھیٹر مزاحیہ فنکار امانت چن کے تمام ڈرامے موجود ہیں اس بات کا انکشاف تھیٹر کے معروف فنکار افتخار ٹھاکر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ میں بھارت میں ایک ڈریم گرل کے شو میں موجود تھا وہاں ایشوریا برائے نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کے ساتھ کیا امانت چن بھی آئے ہیں تو میں نے حیرت سے پوچھا آپ اسے جانتی ہیں۔۔۔؟ اس نے جواب دیا کہ میرے پاس لائبریری میں اس کے سارے ڈرامے پڑے ہیں میں نے پوچھا کہ آپ کو اس کی سمجھ آتی ہے اس نے کہا آئے نہ آئے مزہ آتا ہے۔