لاہور سمیت اکثر شہروں میں بارش‘ تیز ہوا اور ٹھنڈی پھوار سے رُت بدل گئی

Published on April 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

333
 لاہور (یو این پی) لاہور سمیت ملک کے اکثر شہروں میں بارش نے گرمی کے ستائے لوگوں کے چہروں پر سکون لوٹا لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں‘ گلگت بلتستان میں آج بارش نے رنگ جمال دیا۔ ٹھنڈی پھوار کے ساتھ خوشگوار ہوا سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دو روز میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی نوید سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے تاہم آئندہ دو روز میں مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا اور اسلام آباد‘ راولپنڈی ڈویژن میں بادل خوب رنگ جمائیں گے۔آج گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، لاہور، گوجرانوالہ‘ فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور مینہ برسنے کا امکان ہے۔ اس دوران کوئٹہ، بہاولپور، میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویژن میں تیزگردآلود ہوائیں بھی چلیں گی۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان‘ کوہاٹ، ملتان‘ خانیوال، پاکپتن، بہاولنگر، صوابی میں بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہوائوں کے باعث مختلف مقامات پر درخت اکھڑ گئے۔ نوشہرہ میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme