وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں انسداد پولیو مہم جاری

Published on December 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 667)      No Comments

1
مہم کے2روز کے دوران پولیو ٹیموں نے ایک لاکھ ایک ہزار856بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے
اسلام آباد(یو این پی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ مہم کے2روز کے دوران پولیو ٹیموں نے ایک لاکھ ایک ہزار856بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کیپٹن (ر)وقاص رشید کے مطابق مہم کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ایک لاکھ56 ہزار 189 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے451 موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ دیہی علاقوں میں 35 فکسڈ پوائنٹس اور 22ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ۔اسی طرح 103ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں ، مہم کے لئے 508ٹیمیں تشکیل دی گئی ۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر یونین کونسل میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس مقرر کئے گئے ہیں جواس مہم کی نگرانی کریں گے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کیپٹن وقاص رشید کو رپورٹ کریں گے۔اس پورے پولیو مہم کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن(ر) مشتاق احمد کریں گے، واضح رہے کہ مہم آج ( جمعرات تک) جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme