انگور کی کاشت سے 600 من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے محکمہ زراعت پنجاب

Published on April 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 2,697)      No Comments

grapes
راولپنڈی/ اسلام آباد(یواین پی)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق انگور کی کاشت سے 600 من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ دوسرے باغات کی طرح انگور کے باغ کی پیداواری زندگی 30 تا 35 سال ہے۔ درجہ حرارت انگور کے معیار اور مٹھاس پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے اگر موسم گرما میں درجہ حرارت زیادہ ہو گا تو انگور میں مٹھاس زیادہ ہو گی۔ ترجمان کے مطابق انگور کے پودوں پر اپریل میں پھول نکلنا شروع ہو جاتے ہیں لہٰذا اس دوران پودوں کی خصوصی دیکھ بھال کریں تاکہ فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ ترجمان کے مطابق انگور کی بیلوں کو پھول آنے کی وجہ سے پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لہٰذا آبپاشی میں وقفہ کم کر دیں۔ انگور کی بیلوں کو نائٹروجن اور پوٹاش کی دوسری قسط پھل بننے کے بعد اپریل میں ڈالیں۔ کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی گوڈی کریں اور بھرپور پانی لگائیں۔ انگور کے پودوں پر سیاہ گلاؤ، پھپھوندی اور کوڑھ کی بیماریاں حملہ آور ہو سکتی ہیں۔ ان کے تدارک کے لئے کاپر آکسی کلورائیڈ جبکہ تھرپس کے تدارک کیلئے امیڈا کلوپرڈ کا سپرے کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme