پاناما لیکس پر حکومت کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کا احتجاج کا اعلان

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

555
اسلام آباد:(یواین پی)پاکستان عوامی تحریک نے پاناما لیکس اور سانحہ اسلام آباد کے حوالے سے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔پیٹ نے پاناما لیکس پر حکومت کی جانب سے متضاد بیانات پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت وزیراعظم کے خلاف قانونی کاروائی کی اپیل کی۔پاکستان عوامی تحریک نے کل اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ  کرنے کا اعلان کردیا۔ مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وزیراعظم ،ان کے خاندان اور وزیر داخلہ کی جانب سے پاناما لیکس پر متضاد بیانات کے حوالے سے ازخود نوٹس لیں۔ سپریم کورٹ آرٹیکل تریسٹھ کے تحت وزیر اعظم کوآئین کی پاسداری نہ کرنے پر نااہل قرار دیں۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اسلام آباداور سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے شہداء کو انصاف فراہم کیا جائے ورنہ ہم سپریم کورٹ کی طرف رخ کریں گے۔عوامی تحریک کے رہنما نے چودہدری نثار اور رانا ثناء اللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ آج کے دور کے ابن ضیاد ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا توپھر دمہ دم مست قلندر ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy