شبلی فراز صحافیوں سے بات چیت پر شہبازگل پر برہم ہوگئے

Published on January 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا۔میڈیا کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد معاون خصوصی شہباز گل کی صحافیوں سے بات چیت پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز برہم ہو گئے، اور شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا۔شبلی فراز نے شہبازگل سے کہا کہ آپ صحافیوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، میں پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں۔ جس پر شہبازگل نے کہا کہ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہا ہوں۔ شبلی فراز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا کام ہے، آپ ایسا نہیں کر سکتے، آپ بھی میرے ساتھ پریس کانفرنس میں آجائیں۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا موقف ہے سینیٹ الیکشن شفاف ہونا چاہئیں، ہمارا جمہوری فرض ہے کہ براڈشیٹ کی تحقیقات کریں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سےقرض میں 3 کھرب کا اضافہ ہوا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes