کمزور طبقے کو انصاف قانون کی حکمرانی سے ملے گا،شاہ محمودقریشی

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

news-1459705311-3695_large
سکھر(یوا ین پی)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے ، کمزور طبقے کو انصاف صرف قانون کی حکمرانی سے ہی مل سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری صف میں ہو تو حاجی اور دوسرے کی صف میں ہو تو کرپٹ، مگر احتساب سب کا ہونا چاہیے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کاکرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتاہواسکھرپہنچ گیاہے۔مارچ کے چوتھے روزشکارپورمیں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمود قریشی نے کہاکہ سیاسی جماعتوں نے غیرجمہوری رویہ اپنارکھاہے۔سندھ کے عوام نے کرپشن کے خلاف کھڑے ہونے کافیصلہ کرلیا۔ان کاکہناتھاکہ سودپرقرض لینے سے ملک پرقرض بڑھتاہی جارہاہے،آئی ایم ایف سے لیا قرضہ بھی کرپشن کی نذرہوجاتاہے۔شاہ محمود قریشی نے مزیدکہاکہ جب تک نچلی سطح تک انصاف نہیں ملے گامسئلہ حل نہیں ہوگا۔بعد ازاں شاہ محمود قریشی کی قیادت میں شروع ہونیوالا5 روزہ مارچ دوپہرمیں پنوعاقل،گھوٹکی سے ہوتاہوا رحیم یارخان پہنچا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme