بورے والہ،مسلم لیگ ن پہلے،آزاد دوسرے اور پی ٹی آئی پٹ گئی

Published on November 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 933)      No Comments

بورے والا(ڈاکٹربی اے خرم) بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگindex ن 20،آزاد 9،پی ٹی آئی 6،مسلم لیگ ق 1 نششت پہ کامیاب،ن لیگ کے رائو غفار صرف 2 ووٹوں کے فرق سے جیتے،پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ساجد شریف آرائیں کے بھائی چوہدری سرفرازآرائیں 4 ووٹوں سے شکست کھا گئے،مسلم لیگ ن کے اہم امیدوارچوہدری نعیم شان آرائیں پی ٹی آئی کے امیدوار غلام مصطفی بھٹی کے ہاتھوں پٹ گئے حالانکہ انہیں شہر کے ایم این اے اور ایم پی اے کی بھر پور حمایت حاصل تھی اس حلقہ سے ّّآرائیں ازم ٗٗ جاگ اٹھا تھا اس کے باوجود نعیم شان ذلت آمیز شکست سے بچ نہ سکے سابق ایم این اے رہنما پی ٹی آئی چوہدری قربان علی چوہان کے دو حمایت یافتہ امیدوار ماجد باری اور وحید گجر بری طرح پٹ گئے چوہان گروپ کو اپنے ہی وارڈ سے شکست ان کا امیدوار چوتھے نمبر پہ آیا سابق چیئر میں بلدیہ چوہدری محمد اسلم کے صاحبزادے اعجاز اسلم بھی شکست کھا گئےمسلم لیگ ق کے لالہ عارف مغل اپنی نشست جیتنے میں کامیاب رہے،سابق رئیس بلدیہ پیر محمد اقبال شاہ کا بیٹا بھی شکست سے دوچار ہواپاکستان پیپلز پارٹی کوئی بھی نشست حاصل نہ کر سکی اس کی بڑی وجہ مقامی قیادت بتائی جاتی ہے پی پی پی کی مقامی قیادت نے اپنے امیدواروں کی الیکشن مہم میں حصہ ہی نہیں لیا 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme