شدید دھوپ اور گرمی کے باعث دھوپ سے بچاؤ کے چشموں اور چھتریوں کی مانگ بڑھ گئی

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 731)      No Comments

index
اسلام آباد (یوا ین پی) شدید دھوپ اور گرمی کے باعث دھوپ سے بچاؤ کے چشموں اور چھتریوں کی مانگ بڑھ گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تجارتی مراکز اور اہم چوراہوں میں جگہ جگہ چھتری فروشوں اور عینک فروخت کرنے والوں نے ٹھیلے قائم کر دیئے۔ تجارتی مراکز میں دکانداروں نے خصوصی سٹالز قائم کر رکھے ہیں جہاں رنگا رنگ چھتریاں، ٹوپیاں اور دھوپ سے بچاؤ کے چشموں کا کاروبار عروج پر ہے اور خواتین کی اکثریت خریداری میں مصروف دکھائی دے رہی ہے۔ مختلف رنگوں اور ڈیزائنز کے چشمے خریداری کی توجہ کا مرکز ہیں تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ معیاری چشموں کا استعمال کریں اور غیر معیاری چشموں کے استعمال سے اجتناب کریں جو آشوب چشم کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes