انٹرنیشنل پاور آف جرنلسٹ تنظیم نے ہمیشہ سے صحافیوں اور عوام کے امنگوں کی ترجمانی کی ہے نومنتخب چیئرمین شفقت اللہ

Published on May 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

Shafqat
جھنگ(یواین پی)انٹرنیشنل پاور آف جرنلسٹ تنظیم (رجسٹرڈ)نے ہمیشہ سے صحافیوں اور عوام کے امنگوں کی ترجمانی کی ہے اب بھی آئی پی او جے معاشرے کی بہتری کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کا خیالات کا اظہارانٹرنیشنل پاور آف جرنلسٹ(ر) تحصیل جھنگ کے نومنتخب چیئرمین شفقت اللہ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے تحصیل جھنگ کا چیئرمین بننا اعزاز کی بات ہے اور میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ شعبہ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرسکوں۔اس کیلئے عنقریب تحصیل سطح پر باڈی تشکیل دینے کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور صحافیوں کو انٹرنیشنل پاور آف جرنلسٹ (ر)میں شمولیت کیلئے دعوت دیتا ہوں۔آئی پی او جے (ر)کا مقصد صحافتی اور معاشرتی مشکلات کو اجاگر کرکے ان کو حل کرنا ہے جو کہ اس کام کو بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔آئی پی او جے(ر) نے دیوار مہربان اور صحافیوں کیلئے صحت اور بنیادی سہولیات کے حصول کیلئے اعلیٰ سطح پرکام کررہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب جھنگ بھی صحافت کے لحاظ سے اعلیٰ درجے پر ہوگااور صحافیوں کو وہ سب مراعات دی جائیں گی جو ان کیلئے اور ان کے بچوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy