کراچی کے اسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات میسر نہیں، میئر وسیم اختر

Published on September 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

کراچی(یواین پی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کے اسپتالوں میں مطلوبہ طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے عوام کو نہ جینے کی سہولیات میسر ہیں نہ مرنے کی۔وسیم اختر نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کے اسپتالوں میں ضروری طبی سامان نہیں ہے، عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹر مریض سے پوچھتا ہے کہ تھرما میٹر لائے ہو، میں بخار کیسے چیک کرونگا؟

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes