نوازشریف خود ہی ملزم ہیں اور وہی فرد جرم بنائیں، ایسا نہیں ہو سکتا: اعتزاز احسن

Published on May 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

555
کراچی(یواین پی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف خود ہی ملزم ہیں اور وہی فرد جرم بنائیں، ایسا نہیں ہو سکتا، انہیں فورا مستعفی ہو جانا چاہئے۔سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ نوازشریف ایک طرف تو پانامہ لیکس کے بعد ملزم بن گئے ہیں اور اب وہی فرد جرم عائد کریں، اصولی طور پر انہیں مستعفی ہو جانا چاہئے۔ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ٹی آر اوز منظور کر لئے جائیں تو کسی بھی کمیشن کی ضرورت نہیں رہتی۔ نوازشریف پر لازم ہے کہ وہ انیس سو پچاسی سے 2016 تک تمام ذرائع، اثاثوں میں اضافہ اور سالانہ ٹیکس بتایا جائے اور اب تک اپنے تمام ذرائع آمدن ڈکلیئر کریں۔ جائیداد کا دعوے دار بتائے کہ پراپرٹی کیسے بنائی؟وزیراعظم کہتے ہیں جس نے جائیداد خود نہ بنائی ہو وہ املاک اپنے نام نہیں رکھتا، اسی لیے حسین نواز نے جائیداد اپنے نام نہیں رکھی۔ وزیراعظم کے اثاثے میٹرو بس اور موٹروے کے کمیشن پر بنے ہیں۔ بڑے بڑے کنٹریکٹ پر ٹانکے لگا کر پارسائی کا دعوی کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes