ضلع وہاڑی میں28نومبر سے 30نومبر تک تین روزہ خصوصی پولیو مہم چلائی جائے گی

Published on November 25, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

\"6\"
وہاڑی( یواین پی) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر ناصر دلشاد نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں28نومبر سے 30نومبر تک تین روزہ خصوصی پولیو مہم چلائی جارہی ہے جس میں پانچ سال تک کی عمر کے4لاکھ65ہزار104بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی پولیو مہم ہمسایہ ضلع ساہیول کی تحصیل چیچہ وطنی میں پولیو کیس سامنے آنے پر چلائی جا رہی ہے تاکہ بچوں کی اس بیماری کے خلاف قوت مدافعت کو مضبوط بنایا جاسکے اور اس بیماری کے وائرس ضلع وہاڑی کی کسی بچے پر اثر انداز ہو کر اسے عمر بھر کے لیے معذور نہ بنا سکیں ۔ اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے د وران انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اس سلسلہ میں پولیو سٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ان کی تربیت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ناصر دلشاد نے کہا کہ محکمہ صحت پولیو مہم کے دوران اپنی ذمہ داری پوری کریگا لیکن عوام کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انہیں پولیو ویکسین کے قطرے ضرورپلائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران1192ٹیمیں فرائض انجام دینگی جن میں ایک ہزار موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر اور 101ٹیمیں سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں جبکہ 91ٹیمیں بس اور ویگن اسٹینڈز و ریلوے اسٹیشنز پر قطرے پلانے کا فریضہ انجام دینگی۔اس دوران ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر الطاف گوہر ، ڈاکٹر غلام محی الدین ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمداشرف ،سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن محمد اظہر بٹ بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes