سندھ ہائیکورٹ: ڈالر گرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر بنچ میں اختلاف

Published on December 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

26
 کراچی(یو این پی)  ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر دورکنی بنچ کے درمیان اختلاف کے باعث معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈالرگرل کے مقدمے کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے کی۔ دو رکنی بنچ میں جسٹس احمدعلی شیخ اور جسٹس کریم خان آغا شامل تھے۔عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ایان علی کا نام ایف آئی اے انسپکٹر اعجاز قتل کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ سابق صدر کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باوجود چھوٹ مل گئی۔ عدالتی احکامات پر ایان کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیا گیا مگر اسی دن دوبارہ ان کا نام ڈال دیا گیا جو حکومتی بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ و دیگر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیے کہ ایان علی کی درخواست ناقابل سماعت ہے اسے مسترد کیا جائے۔ ڈالرگرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر بنچ میں اختلاف پر معاملہ ریفری جج کومنتقل کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy