ہمارے ادارے وزیراعظم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے،جہانگیرترین

Published on May 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

03
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ادارے آزاد نہیں ہمارے ادارے وزیراعظم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کو روکا جا رہا ہے، جتنے لوگ بھی پانامہ لیکس میں ہیں ان سب کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، تاہم وزیراعظم کے خلاف تحقیقات سب سے پہلے ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اہم عہدہ ہے ان کی ذمہ داریاں بھی باقیوں سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے آزاد نہیں ہمارے ادارے وزیراعظم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog