سگریٹ کمپنی کے سیلزمین کو نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پہ لوٹ لیا

Published on May 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

Rana,
تھانہ گگو میں واردات کی درخواست دی تاحال اس واردات کی درخواست پہ پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا
بورے والا(یواین پی ) گزشتہ روز سگریٹ کمپنی کے سیلزمین کو نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پہ لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق انڈس ٹبیکو کمپنی کے سیلز مین رانا محمد اشرف اپنے سگریٹ برانڈ کی فروخت کرکے چوک شاہ جنیدسے براستہ گگو اپنے گھر بورے والہ آرہا تھا کہ چک 181 ای بی کرپہ پل کے نزدیک اچانک دو نقاب پوش ڈاکوؤں جو کہ 125موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ پہ سوار تھے انہوں نے سیلز مین کو روکا اور گن پوائنٹ پہ اس روز کی سیل مبلغ 7000روپے زبردستی چھین لئے سیلز مین نے مقامی تھانہ گگومیں واردات کی درخواست دی تاحال اس واردات کی درخواست پہ پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog