پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے طاہر اقبال چودھری

Published on May 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

06-05-16 MNA
وہاڑی( یواین پی)ایم این اے طاہر اقبال چودھری اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے امی پور میں 70لاکھ روپے مالیت سے تعمیر ہونے والے سیوریج منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ گندے پانی کا مناسب نکاس نہ ہونے سے ماحول کی آلودگی انسانی صحت کے لیے نقصان کا باعث بنتی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دیہی عوام کو بھی شہری سہولیات فراہم کررہی ہے جن میں معیاری تعلیم ، فراہمی و نکاسی آب ، علاج معالجہ کی بہتر سہولیات اور جدید ذرائع مواصلات شامل ہیں تاکہ ان سہولیات کی خاطر شہروں کی طرف ہونے والی نقل مکانی کو روکا جاسکے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی جدید شہری سہولیات میسر ہوں ایم این اے طاہر اقبال چودھری اور ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملکی ترقی کے سفر کو متاثر کررہی ہیں ملک میں دھرنوں کی سیاست نے عوامی ترقی کے سفر کو تاخیر کا شکار کیا اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کا راگ الاپتے ہوئے منتخب لیڈر کے خلاف غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کررہی ہیں جو ملک و قوم کے لیے نقصان کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا یہ وار بھی ناکام ہو گا اور مسلم لیگ کی قیادت عوامی خدمت کے مشن میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتی ہوئی آئندہ انتخابات میں عوام کا بھر پور اعتماد حاصل کریگی تقریب سے چےئرمین یوسی میاں آفتاب بورانہ، وائس چےئرمین یوسی سجاد خان کھچی نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes