پاناما لیکس کا نیا پنڈورا باکس کھلنے کیلئے تیار، دوسری قسط آج ریلیز ہو گی

Published on May 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

333
لاہور (یو این پی ) پاکستان اور بین الاقوامی سیاست میں بھونچال لانے والے پاناما لیکس کا دوسرا دھماکا آج ہونے جا رہا ہے ۔ نئی دستاویزات میں چار سو سے زائد پاکستانیوں کے نام بھی منظر عام پر آسکتے ہیں۔ دو لاکھ سے زائد آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ بھی آن لائن دستیاب ہو گا۔ ان میں زیادہ تعداد کاروباری شخصیات کی ہے اور ان میں سے بھی زیادہ تر کا تعلق کراچی اور لاہور سے ہے ۔ آئی سی آئی جے کا کہنا ہے کہ دو لاکھ سے زائد آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ جلد آن لائن ڈیٹا بیس پر دستیاب ہو گا ، تاہم صارفین کو آف شور کمپنی کے مالکوں کے متعلق مخصوص معلومات تک رسائی ہوگی ۔ پاناما لیکس کی پہلی قسط آنے پر پاکستان سمیت کئی ممالک میں خوب ہلچل مچی ۔ آئس لینڈ کے وزیر اعظم کو آف شور کمپنیاں رکھنے کے باعث استعفیٰ دینا پڑا جبکہ برطانیہ میں ڈیوڈ کیمرون کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالی ۔ کئی ملکوں کے رہنما ابھی بھی اپنی صفائیاں پیش کر رہے ہیں –

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes