پیپلزپارٹی ،(ق)لیگ اور ڈکٹیٹروں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا،چوہدری شیرعلی

Published on October 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے چوہدری شیرعلی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف محب وطن ہے‘ اس نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا‘ پاکستان میں آج تک جتنے بڑے میگا پراجیکٹس آئے میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں آئے‘ پیپلزپارٹی‘ (ق) لیگ اور ڈکٹیٹروں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا‘ میاں محمد نوز شریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرتا رہے ہیں‘ چہرہ بدلا ہے مگر پالیسیاں وہی رہیں گے‘انہیں پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک سے لوڈشیڈنگ‘ دہشت گردی‘ لاقانونیت کا خاتمہ ہو گا‘ ہم میاں محمد نواز شریف کے ادھورے مشن کو پورا کریں گے ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی 92 ذوالفقار کالونی میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرومرمت کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے کیا۔ اس موقع پر سی سی 92کے چیئرمین ذوالفقار علی گجر‘ وائس چیئرمین ملک مختار‘ یوتھ ونگ پنجاب کے کوارڈی نیٹر میاں سرورکے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی‘انہوں نے کہا کہ دسمبر 2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی‘ بجلی کے بحران میں نمایاں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات ثمر آور ثابت ہو رہے ہیں۔ حکومت کی بہتر حکمت عملی اور کامیاب پالیسوں کی بدولت ملک میں خوشحالی آ رہی ہے‘ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں میں آ جائے گا اور ملک لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ملک کوترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جا رہے تھے مگر ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھائی اور کسی نہ کسی بہانے سے ملک میں ہونے والی ترقی کو روکنے کے درپے ہیں‘ مگر ترقی کا جو عمل شروع ہو چکا ہے وہ پورا ہو کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ ان کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور میاں محمد نواز شریف دوبارہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔چوہدری شیرعلی نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے باقی صوبوں کے مقابلے میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کیں ہیں‘ جتنے ترقیاتی کام پنجاب میں ہوئے ہیں ان کی نظیر نہیں ملتی‘آخر میں سی سی 92 کے چیئرمین ذوالفقار علی گجر نے چوہدری شیرعلی‘ چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سی سی 92 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے‘ انہوں نے کہا کہ سی سی 92میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ چوہدری شیرعلی خاندان کی مرہون منت ہیں ہم اس خاندان کے احسان مند ہیں اور ہر اچھے‘ برے حالات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes