چھپن واں یوم دفاع آج ، مزارِ قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

Published on September 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

کراچی (یواین پی)ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان آج قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ مزار قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کے موقع پر ایئروائس مارشل شکیل غضنفر نے پریڈ کا معائنہ کیا ،مہمان خصوصی نے مزارقائدپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،ایئروائس مارشل شکیل غضنفرنے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔ایئروائس مارشل شکیل غضنفر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 6 ستمبر ملکی تاریخ کا اہم دن ہے،پاکستانی عوام اورمسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں،ایئروائس مارشل نے کہاکہ 6 ستمبر1965 کو قومی سلامتی کو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہوا،6 ستمبر1965 کو پاکستان کو بقا کی جنگ تھی ،ہمارامقابلہ کئی گنا بڑے دشمن سے تھا،پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کیا،پاک فضائیہ کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کیا،ایئروائس مارشل شکیل غضنفر نے کہاکہ قوم کو اعتماد ہے پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں ،قوم کو پاک فوج کی اعلیٰ کارکردگی پر فخر ہے ،ہم اپنے شہدا کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ممنون ہیں ۔1965 کی جنگ، قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے جس دن دشمن کوعبرت ناک شکست، شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی۔ یوم دفاع ملی جوش و جذبے منایا جا رہا ہے، اہم تقریب کا جی ایچ کیو راولپنڈی میں انعقاد کیا گیا ہے جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔ تقریب میں شہدا کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔جنگ ستمبر کی یاد میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور تمام نیول، ائیر بیسز اور چھاﺅنیوں میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes