پرویزمشرف کاانجام انہیں کٹہرے میں لے آیا ۔ محمدشاہداقبال

Published on November 26, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

\"2\"
لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض سعودیہ کے نائب صدرمحمدشاہداقبال نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر پرویزمشرف نے اپنے دورآمریت میں کئی بارآئین توڑاجبکہ منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کوناحق قیداورملک بدرکیا،ان کاانجام انہیں انصاف کے کٹہرے میں لے آیا۔عوامی عدالت نے پرویزمشرف پرفردجرم عائدکردی،اب پرویز مشرف کے مستقبل کافیصلہ آزادعدلیہ کرے گی۔سابقہ فوجی آمر کیخلاف قانونی کاروائی کاآغازدرحقیقت مکافات عمل ہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے جرأتمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپناایک اوروعدہ وفاکردیا۔پرویزمشرف کو سخت چارج شیٹ اورکڑے احتساب کاسامنا ہے ۔اپنے ایک بیان میں محمد شاہداقبال نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کے سیاسی جرائم کی فہرست بہت طویل ہے ،اس قسم کے لوگ کسی رحم کے مستحق نہیں ہوتے۔پرویزمشرف نے اقتدارپرقبضہ جمانے کیلئے جس آئین کوتوڑا اب اسی آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت ان کاٹرائل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے ٹرائل کاپختہ عزم صمیم حکومت کی کمٹمنٹ کاآئینہ دار ہے۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت آئین وقانونی کی حکمرانی پریقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے پرویزمشرف کی زیادتیوں اورانتقامی کاروائیوں کوفراموش کردیا مگر پاکستان کے قومی مفادات پرہونیوالے حملے ناقابل معافی ہیں۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی خوداعتماد ی سے پاکستان میں جمہوریت اورمعیشت مضبوط ہوگی اورپاکستان کی خودمختاری کودرپیش خطرہ ٹل گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题