آمدورفت کے بہتر ذرائع فراہم کرنے کے لیے 7ارب21کروڑ99لاکھ روپے ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں نعیم اختر خان بھابھہ

Published on May 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 714)      No Comments

UNP
وہاڑی(یواین پی) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری مواصلات محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ضلع وہاڑی میں عوام الناس کو آمدورفت کے بہتر ذرائع فراہم کرنے کے لیے 7ارب21کروڑ99لاکھ روپے خرچ کررہی ہے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع وہاڑی کی حدود میں صوبائی شاہرات سمیت اہم ضلعی سڑکات کی کشادگی ، تعمیرو مرمت کے21منصوبوں پر کام جاری ہے محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے ایک ملاقات میں بتایاکہ لاہور ملتان روڈ براستہ وہاڑی ، بوریوالا ، پاکپتن ،دیپالپور،کھڈیاں ،قصور کے بوریوالا گگو منڈی سیکشن کے16کلومیٹر طویل منصوبہ 45کروڑ3لاکھ روپے کی لاگت سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے قصبہ دیوان صاحب سے ساہوکا تک پونے دس کلومیٹر طویل سڑک 11کروڑ20لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے بوریوالا چیچہ وطنی روڈ دو رویہ کرنے کے23کلومیٹر طویل منصوبہ کی لاگت 1ارب12کروڑ22لاکھ روپے ہے اس منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے میاں پکھی،رتہ ٹبہ روڈ براستہ پکھی موڑ26کلومیٹر طویل سڑک28کروڑ 4لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیگی ماچھیوال بوریوالا کماند روڈساڑھے بارہ کلومیٹر طویل سڑک کے اس منصوبہ کی لاگت13کروڑ69لاکھ روپے ہے نعیم اختر خان بھابھہ نے بتایا کہ ایک ارب7کروڑ83لاکھ روپے کی لاگت سے ٹبہ سلطان پور تا لڈن براستہ مترو کرم پور63.30کلومیٹر طویل سڑک کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے بوریوالا لڈن روڈ براستہ کچی پکی 40کلو میٹر طویل سڑک کا منصوبہ 49کروڑ85لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہے معصوم شاہ تا رتہ ٹبہ 28کلو،میٹر سڑک کا منصوبہ 27کروڑ71لاکھ روپے سے تعمیر کیا جا رہا ہے چیلے واہن ڈسٹری بیوٹری پر62لاکھ روپے کی لاگت سے پل کی تعمیر کا کام جاری ہے بنگلہ رسول پور ، کرم پور براستہ حسن شاہ ،پیر موہری شاہ سڑک کے منصوبہ پر 19کروڑ95لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اڈا کوارٹر سے بوریوالا کماند روڈ براستہ براستہ100ای بی43کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و کشادگی کے منصوبہ پر 48کروڑ49لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں کرم پور سے شیر گڑھ20کلو میٹر طویل سڑک کا منصوبہ 12کروڑ8لاکھ روپے میں مکمل کیا جائیگاشرقی کالونی سے دانیوال براستہ حاصل پور روڈ2کلو میٹر طویل سڑک5کروڑ93لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں 225/ای بی تا231,235/ای بی پانچ کلومیٹر طویل سڑک 3کروڑ 99لاکھ روپے سے مکمل کی جائیگی،دہلی ملتان روڈ سے ڈسٹرکٹ باؤنڈری خانیوال تک21.70کلومیٹر طویل سڑک29کروڑ56لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے پارلیمانی سیکرٹری نعیم اختر خان بھابھہ نے بتایا کہ ٹبہ سلطان پور تا میلسی35کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و کشادگی پر 47کروڑ36لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تعمیر و کشادگی سڑک گگو منڈی تا کچی پکی براستہ ساہوکا جملیرا45کلومیٹر طویل اس منصوبہ پر42کروڑ34لاکھ رپے خرچ کئے جا رہے ہیں وہاڑی تا حاصل پور35کلومیٹر طویل سڑک کا منصوبہ ایک ارب66لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا گیا وہاڑی چڑیا گھر تا کرم پور سڑک کے منصوبہ پر 15کروڑ14لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes