پی ٹی آئی کارکنوں کا راجہ ریاض کو قبول کرنے سے انکار‘ احتجاجی بینر چھپوا دیے

Published on May 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

333
فیصل آباد(یو این پی)پیپلزپارٹی کے سابق رہنما راجہ ریاض احمدنے پارٹی کیا چھوڑی مصیبت میں ہی پھنس گئے ہیں۔ ایک طرف ان کے پرانے ساتھی ہاتھوں میں لوٹے پکڑ کر خوشی میں ریلیاں نکال رہے ہیں تودوسری طرف نئی جماعت پی ٹی آئی کے کارکن انہیں خوش آمدید کہنے کو تیارنہیں۔مثل مشہور ہے کہ بندے پر برا وقت پوچھ کر نہیں آتا۔ آجکل ایسا کچھ ہی معاملہ درپیش ہے سابق صوبائی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کے ساتھ جنہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر پارٹی چھوڑتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تو ان کی کشتی بھنور میں ہی پھنس کر رہ گئی ہے۔ادھر پیپلز پارٹی والے انکے جانے کی خوشی میں ہاتھوں میں لوٹے پکڑے بڑے ہی جوش سے جشن منا رہے ہیں تو دوسری جانب پی ٹی آئی کے مقامی رہنمائوں نے شہر بھر میں انکے خلاف بینرز اور پوسٹرز لگوا دیے ہیں اور صاف صاف بتا دیا ہے کہ انہیں راجہ ریاض صاحب بالکل بھی قبول نہیں۔سیاست کے رنگ نرالے ہوتے ہیں۔ جو لوگ پی ٹی آئی کی جانب سے راجا ریاض کی آمد کی مخالفت کر رہے ہیں انہی لوگوں نے راجہ صاحب کے رویے کی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔تھ کھڑے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog