اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا خیر الفضل ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ

Published on December 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا خیر الفضل ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز, پرائسز ویٹس اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کا انہوں نے ہسپتال میں قائم میڈیسن ڈسپنسری،وارڈز،لیبارٹری،آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں خیر الفضل ویلفیئر ٹرسٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے زیر تعمیر زچہ و بچہ سنٹر کا بھی دورہ کیا انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کار کردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ہسپتال انتظامیہ مستقبل میں بھی اس لگن اور محنت سے کام جاری رکھیں گے تاکہ غریب عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں.بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا فیس این جی او کابھی دورہ کیا۔فیس این جی او کی ڈائریکٹر آصفہ خان ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کو ضلع اوکاڑہ میں این جی او کے کام کرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ہماری فاونڈیشن کا بنیادی مقصد معاشرے کے اندر امن، صبرو تحمل اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے فاونڈیشن کی کارکردگی گو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes