للیانی ،مسلم لیگ ن کے پولیس چوکی بنانے کے وعدے وفا نہ ہوسکے یو این پی سروے رپورٹ

Published on April 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

Imran

Report by UNP
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر ملک خرم نصراللہ کی طرف سے 45دن میں پولیس چوکی بنانے کا وعدہ 64روز بعد بھی پورا نہ ہو سکا، ملک خرم نصراللہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے چوکی بنانے کا اعلان کیا تھا 45دن تو کیا یہ 45سال میں چوکی نہیں بنوا سکتا، اہل دفتوہ کا سروے میں اظہار خیال،ملک خرم نصراللہ نے چوکی کے تعمیر کے حوالے سے انتہائی مایوس کیا ہے اس سے یہ امید نہ تھی، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد، خرم نصراللہ نے چوکی بنا کر نہ دی تو گاؤں کی فلاح و بہبود کیلئے جگہ بھی دیں گے اور عمارت بھی تعمیر کرکے دیں گے، چوہدری فرغام،چند شرارتی لوگوں نے چوکی نہ بنانے کیلئے پروپگنڈا شروع کر دیا تھا کل سے چوکی کی تعمیرکا کام شروع ہو جائے گا: ملک خرم نصراللہ کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن قصور کے نائب صدر ، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل دفتوہ وو نمبردار دفتوہ ملک خرم نصراللہ خاں نے 4فروری کو پولیس چوکی دفتوہ کے افتتاح کے موقع پر معززین دفتوہ و پولیس افسران کی موجودگی میں پولیس چوکی کیلئے دو کنال جگہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 45دن میں ضلع قصور کی مثالی چوکی تعمیر کرکے دینے کا بھی اعلان کیا تھا، لیکن 64دن گرزنے کے باوجود مثالی چوکی بنانے کے وعدے پورا نہ ہو سکے، 46دن بعد جب یو این پی کی ٹیم سروے کیلئے گاؤں میں پہنچی تو وہی برجی جو افتتاح کے دن بنائی گئی تھی موجود تھی اور مثالی چوکی کی بنیاد تک نہ رکھی گئی تھی۔ اہلیان دفتوہ حافظ غلام حسین، بلال بھٹی، نونی بھٹی، بابا نذیر، حاجی بشیر، رانا لطیف، شہزاد بھٹی، حنیف انصاری، رانا عاشق ملی و دیگر اہلیان دفتوہ نے کہا کہ ملک خرم نصراللہ خاں نے سستی شہرت اور ووٹ حاصل کرنے کیلئے پولیس چوکی کیلئے جگہ مہیا کی اور عمارت تعمیر کرکے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن جو حقیقت یہ ہے کہ وہ 45دن تو کیا45سال میں بھی چوکی تعمیر کرکے نہیں دے سکتا۔ چوکی کا قیام احسن اقدام ہے اور وقت کی ضرورت بھی تھی لیکن اگر وہ وعدہ پورا نہیں کر سکتا تھا تو گاؤں کے سامنے اس بات کا اعلان نہ کرتا، رشید بھٹی نے کہا کہ ملک خرم نصراللہ خاں گاؤں کے سادہ لوح دیہاتیوں کو میاں برادان سے ساتھ گہرے مراسم ظاہر کرکے رقم بٹورتا رہتا ہے اور تبادلے کے نام پر رقم لینا معمول بنا رکھا ہے، اور کہتا ہے کہ حمزہ شہباز شریف ناشتہ میرے ساتھ ہی کرتا ہے۔ گاؤں کے بڑے زمیندار چوہدری فرغام نے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک خرم نصراللہ خاں کا سب سے پہلا حق ہے چوکی تعمیر کرکے دینے کا، اگر وہ چوکی تعمیر نہ کروا سکا تو ہم گاؤں کی فلاح وبہبودکیلئے چوکی کیلئے مناسب جگہ پر دو کنال اراضی بھی دیں گے اور عمارت بھی بنوا کر دیں گے۔ ہم ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ سکتے ہوں۔ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملک خرم نصراللہ خاں نے پولیس چوکی دفتوہ کی تعمیر کے حوالے سے انتہائی مایوس کیا ہے، چار فروری سے لیکر اب تک لعت و لال سے کام لے رہا ہے، گاؤں کے بڑے زمیندار چوہدری فرغام نے نئی جگہ دیکھائی ہے جو ہمیں پسند بھی ہے انہوں نے گاڑی دینے کا اعلان کیا تھا جو باہمی مشاورت سے گاڑی کی بجائے دو کنال جگہ اور عمارت تعمیر کرکے دیں گے ، جبکہ ملک خرم نصراللہ نے دو کنال کا اعلان کرکے قبضہ ڈیڑھ کا دیا ہے، اور چوکی بنانے میں مقصد میں ہم70فیصد کامیاب ہوئے ہیں رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 16اشتہاری ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور امن و امان کی صورتحال بھی پہلے سے بہتر ہے، دفتوہ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اس سلسلے میں جب ملک خرم نصراللہ خاں کا موقف جاننے کیلئے ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چند لوگوں نے چوکی کے افتتاح کے موقع پر ہی شرارتاََ لوگوں کو کہنا شروع کر دیا تھا کہ چوکی کا قیام نہیں ہونا چاہئے، پنجاب پولیس نے کہا تھا کہ آپ جگہ دیں ہم مخیر حضرات کے ساتھ مل کر چوکی بنائیں گے جبکہ چار فروری کو اس معاملے کو سیاسی رنگ دے کر ہمیں ہی چوکی بنانے کیلئے کہا گیا، ہم کل سے انشا ء اللہ چوکی کی تعمیر شروع کر دیں گے،چوہدری فرغام اور صابر وغیرہ کی خواہش ہے کہ ان کے کنٹرول شیڈ میں چوکی بنائی جائے، انہوں نے آج تک ضلع بھر میں کسی بھی جگہ کوئی کام نہیں کروایا، ہسپتال کیلئے بھی ان سے جگہ مانگی گئی تھی ان کی طرف سے جگہ نہ دینے پر ہسپتال گاؤں سے دور بنا،یہ لوگ تو اونچی سانس بھی نہیں لیتے تھے اور آج ہمارے خلاف پروپگنڈا کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy