شہباز شریف سابق وزیراعظم کے گھر پہنچ گئے

Published on May 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

03
لاہور (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی۔ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں پہلی بار اعلیٰ سطح پر رابطہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں واقع گیلانی ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی اور موسیٰ گیلانی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے یوسف رضاگیلانی سے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان کا بیٹا انہیں بحفاظت ملا۔ علی حیدر کی بازیابی پر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔شہبازشریف سید علی حیدر گیلانی سے بھی گلے ملے اور انہیں گھر بحفاظت پہنچنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور دعاوں سے وہ بحفاظت اپنے خاندان کے پاس پہنچے ہیں۔ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) یہ پہلا اعلیٰ سطح رابطہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme