ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کوتیز کیا جائے منصوبوں کی سست روی سے عوامی مسائل کے حل میں تاخیر ہو رہی ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on May 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments

Veh
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں تین کروڑ 75لاکھ روپے مالیت کے 27منصوبوں کی منظوری دے دی ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ای ڈی او ورکس خواجہ محمد صادق،ڈی او بلڈنگ ساجد تنویر خان ، ڈی او پلاننگ مظفر خان ،اے ڈی ایل جی اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کوتیز کیا جائے منصوبوں کی سست روی سے عوامی مسائل کے حل میں تاخیر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے مقررہ مدت میں منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں اجلا س میں حلقہ پی پی236میں میاں محمد ثاقب خورشید کے تجویز کردہ سولنگ اور باؤنڈری وال کے دو منصوبوں ، حلقہ پی پی 238میں صوبائی وزیر آصف خان منیس کے تجویز کردہ فلٹریشن پلانٹ ، سولنگ نالی کے16منصوبوں این اے 170میں ایم این اے سعید خان منیس کے تجویز کردہ سڑکوں کے5منصوبوں جبکہ 4سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیرو مرمت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog