بوائز کالج عبدالحکیم میں کمپیوٹر لیب اور ملٹی پرپزہال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Published on May 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

hhhhh
عبدالحکیم( یواین پی) بوائز کالج عبدالحکیم میں کمپیوٹر لیب اور ملٹی پرپزہال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،پونے3کروڑ کی لاگت سے 8ماہ میں تعمیر مکمل ہوگی پرنسپل کی بریفنگ،تفصیل کے مطابق بوائز ڈگری کالج عبدالحکیم میں کمپیوٹر لیب اور ملٹی پرپز ہال کے سنگ بنیاد کی تقریب زیر صدارت پرنسپل ادارہ ہٰذا پروفیسر طاہر اقبال منعقد ہوئی جس میں انہوں نے ادارہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیاانہوں نے بتایا کہ کالج کی تعمیر میں ادارہ ہٰذا کے تدریسی سٹاف نے اپنی تنخواہوں سے ڈونیشن دے کرکالج کوآج اس مقام پر پہنچایا ہے حالیہ گرانٹ تیسری بار پی سی ون تیار کرکے حاصل کی گئی ہے اس سے قبل ایک بار آڑابشارت اور دوسری بار خواتین کالج عبدالحکیم کوسہوا گرانٹ جاری کردی گئی تھی انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر لیب اور ملٹی پرپز ہال کی تعمیر پونے 3 کروڑروپے کی لاگت سے 8ماہ میں مکمل ہوگی جوتمام ضروری سہولیات سے مزین ہوں گے حالیہ گرانٹ کے حصول میں اقبال کھوکھر اورندیم کلرک کاکردار نمایاں ہے، پروفیسر طاہر اقبال نے بتایا کہ کالج ہٰذا کی چاردیواری کی 8فٹ اونچائی و حفاظتی گرل کیلئے بھی ایک کروڑ 10لاکھ روپے کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت اگرکالج میں تدریسی سٹاف کی کمی کوپورا کردے تو ماسٹر کی کلاسز کا اجراء ممکن ہوسکتا ہے قبل ازاں پرنسپل نے تدریسی سٹاف وطلباء کے ہمراہ کمپیوٹر لیب اور ملٹی پرپز ہال کا سنگ بنیاد رکھا تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر اسرار عابی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme