وہاڑی،مبینہ غفلت ،چار بچوں کی ہلاکت،ڈی سی او کاڈیوٹی ڈاکٹر اور سٹاف آئی سی یو وارڈ کی فوری معطلی کا حکم

Published on September 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

neonatal-transport
بچوں کی ہلاکت کی وجوہات کے تعین کے لیے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر افضل بشیرکی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارر ہسپتال وہاڑی کے چلڈرن آئی سی یو میں ڈاکٹر اور سٹاف کی مبینہ غفلت سے چار بچوں کی ہلاکت پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی ڈاکٹر اور سٹاف آئی سی یو وارڈ کی فوری معطلی کا حکم دیا ہے اور بچوں کی ہلاکت کی وجوہات کے تعین کے لیے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر افضل بشیرکی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جو آج شام تک رپورٹ پیش کرے گی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا ڈاکٹر محمد اکرم شامل ہیں تحقیقاتی کمیٹی نے چلڈرن وارڈ آئی سی یو کا متعلقہ ریکارڈ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم کا کہنا ہے کہ تحقیقات غیر جانبدار ہوں گی اور غفلت کے مرتکب سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme