سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا

Published on May 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

222
ریاض:(یواین پی) سعودی عرب نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں مزید ایک پاکستانی کی سزائے موت پر عمل درآمد کروا دیا ہے جس کے بعد سعودیہ میں رواں سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ایک جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد اسحاق پر سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں بیشتر افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کروانے کیلئے ان کا سر قلم کر دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ، قتل اور ریپ کی سزا صرف موت ہے جبکہ پہلی مرتبہ رواں سال جنوری میں سعودی عرب نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت 47 افراد کے سر قلم کر دیئے تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق گذشتہ سال سعودی عرب سزائے موت پر عمل درآمد کروانے والے ممالک میں تیسرے نمبر تھا، جس نے 158 افراد کو سزائے موت دی تھی۔ 2015 میں جن افراد کے سر قلم کیے گئے ان میں 63 پر منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا، سزائے موت پانے والے 151 افراد میں 45 غیر ملکی بھی شامل تھے۔ ایمنسٹی کے اعداد شمار کے مطابق گذشتہ سال پاکستان نے 326 افراد کو سزائے موت دی جبکہ ایران سزائے موت دینے والے ممالک میں پہلے نمبر پر تھا، جس نے 977 افراد کو سزائے موت دی تھی۔قبل ازیں کسی بھی ایک سال میں سب سے زیادہ افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد 1995 میں ہوا تھا جب 192 افراد کے سر قلم کیے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy