سرکاری محکمے اپنے سٹاف کو سو فیصد ویکسی نیشن کروانے کے پابند ہیں ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی

Published on June 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے کہا ہے کہ ضلع میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اپنے دفاتر کے سٹاف کی سو فیصد انسداد کرونا ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں سرکاری ملازمین کے خاندانوں میں جو افراد 18سال سے زائد عمر کے ہیں ان کی ویکسی نیشن کروا کر سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں ویکسی نیشن سو فیصد محفوظ اور اس کو لگانے کے لئے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق ضلع کی تینوں تحصیلوں میں انتظامات کئے گئے ہیں ضلع میں کام کرنے والے تمام سرکاری محکمے اپنے سٹاف کو سو فیصد ویکسی نیشن کروانے کے پابند ہیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی ،غفلت اور سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع میں سرکاری ملازمین کو ا ن کے خاندانوں میں انسداد کرونا ویکسی نیشن لگائے جانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے کہا کہ سرکاری دفاتر حکومتی مشینری کا اہم ترین حصہ ہیں ملازمیں ویکسی نیشن ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں اور 30جون تک سرکاری ملازمین اوران کے خاندانوں کے 18سال تک کی عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog