اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ حاصل ہے ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پبلک ہیلتھ لاہور طارق محمود

Published on May 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments
Vوہاڑی( یواین پی)ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پبلک ہیلتھ لاہور طارق محمود نے کہا ہے کہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ حاصل ہے لیکن بحثیت مسلمان ہم اپنے نصف ایمان کے تحفظ کے لیے کوئی اہتمام نہیں کرتے جس کے نتیجہ میں ہمیں مختلف قسم کی بیماریوں اور آلودہ ماحول کا سامنا رہتا ہے عوام میں صفائی بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے پنجاب حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے یہ بات انہوں نے پنجاب حکومت کے محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے دیہی عوام میں حفظان صحت بارے شعور اجاگر کرنے کے پروگرام واش کی دو روزہ تر بیتی و رکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ شاہد بلال ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر پبلک ہیلتھ نعیم تارڑ، ڈسٹرکٹ یونٹ منیجر پلان پاکستان عمران جاوید، ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی ، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد نوا ز، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد فراز،اور دیگر بھی شریک تھے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے طارق محمود نے کہا کہ دیہی عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کر کے ہم دیہات میں بھی ماحول کا صاف ستھرا ، آلودگی اور بیماریوں سے پاک بنا سکتے ہیں اس کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ کا شعبہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ دیہی عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور اساتذہ کی اس بارے میں بڑی اہمیت ہے علمائے کرام جمعۃ المبار ک کے خطبات میں صفائی بارے عوام کو آگاہی دیں جبکہ اساتذہ اور علماء کرام چھوٹے بچوں کومدارس اور تعلیمی اداروں میں صفائی اختیار کرنے کی تعلیم و ترغیب دیں تو ہم بہترین نتائج بہت کم وقت میں حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ دیہات کے ہر گھر میں تائلٹ کی موجودگی اس کا باقاعدگی سے استعمال اور بعدازاں ہاتھوں کا صابن سے دھونا، کھانا کھانے سے قبل ہاتھوں کو صابن سے دھونے کو معمول بنا کر دیہی عوام بہت سے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ورکشاپ کے دوران شرکاء کو آگاہی مہم کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرتے ہوئے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا اختتام پر شرکاء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں شرکاء کو بتایا گیا کہ ضلع وہاڑی کے 300دیہات میں واش پروگرام کے تحت آگاہی پروگرام جاری ہے
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes