اکیسویں آئینی ترمیم ، سپریم کورٹ نے وفاق وچاروں صوبوں کو نوٹس جاری کردیئے

Published on January 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) سپریم کورٹ نے اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائردرخواست پر وفاق اورچاروں صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سماعت کی ۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ نے موقف اپنایاکہ اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری میں اجلت کا مظاہرہ کیاگیا اوریہ آئین کی روح کے منافی ہے۔
ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے وفاق اور چاروں صوبوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل نے بھی فوجی عدالتوں کی مخالفت کرتے ہوئے21 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور موقف اپنایاکہ فوجی عدالتوں کے قیام سے عدلیہ کی آزادی کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy