پاکستانی ہونہار طالبہ نے کامن ویلتھ یوتھ ایوارڈ حاصل کرلیا

Published on May 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      No Comments

222
حیدرآباد(یو این پی)  حیدرآباد کی رہائشی ہونہار طالبہ مونا پرکاش نے لندن میں کامن ویلتھ یوتھ ایوارڈ فار ایکسی لینس 2016ء حاصل کرلیا۔ مونا پرکاش حیدرآباد کے معروف سماجی اور سیاسی رہنما ایم پرکاش ایڈووکیٹ کی صاحبزادی ہیں، انہیں تعلیمی خدمات ادا کرنے پر لندن میں ڈائریکٹر یوتھ کامن ویلتھ کیترینا ایلیس نے ایوارڈ دیا، مونا پرکاش نے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور اس ایوارڈ کیلئے کامن ویلتھ کی 53 ممالک کے ممبران میں سے منتخب کیا گیا۔ اور یہ پاکستان کی واحد خاتون ہیں جنہیں اس سال اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سے قبل بھی وہ کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں، مونا سندھ کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے کئی سال سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں، وہ سندھ کے ایک پسماندہ دیہی علاقے میں اپنا اسکول بھی چلاتی ہیں جس میں بچے اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes