کہنی لگنے پر کینیڈین وزیر اعظم کی خاتون ممبر پارلیمنٹ سے سر عام معافی

Published on May 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

04
کینیڈا:(یو این پی)  کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو اقتدار میں آتے ہی ہر دل عزیز شخصیت بن چکے ہیں لیکن حال ہی میں ان کے پارلیمنٹ میں سب کے سامنے خاتون ممبر سے معافی مانگنے پر مزید سراہا جا رہا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ جسٹن ٹروڈیو پارلیمنٹ میں موجود تھے کہ وہاں موجود ایک قانون ساز خاتون کو غلطی سے ان کی کہنی لگ گئی جس پر انہوں نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سب کے سامنے معافی مانگی۔ جسٹن ٹروڈیو کا کہنا تھا غلطی سے کہنی لگنے پر میں معذرت خواہ ہوں اور یہ کہ میرا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ میں آئندہ سے اپنا رویہ مزید درست اور اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔ جسٹن ٹروڈیو کے اس اقدام کے بعد ان کو مزید سراہا جا رہا ہے۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے فیس بک کے آفیشل پیج پر بھی ایک معذرت خواہانہ پوسٹ کرتے ہوئے خاتون رکن پارلیمنٹ سمیت تمام پارلیمنٹ سے معافی طلب کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme