سری لنکا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی

Published on July 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 649)      No Comments

99999
پالیکیلے ( یو این پی )دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ پریرا ، دلشان اور چندیمل نے ذمہ دارانہ اننگ کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔چندیمل نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی. سری لنکن ٹیم نے 288 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپننگ بلے بازوں پریرا اور دلشان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اچھا آغاز فراہم کیا ۔ پریرا نے 25 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پریرا محمد عرفان کی گیند پر یاس شاہ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes