فیصل آباد: تین روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع

Published on May 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 630)      No Comments

6666
فیصل آباد(یو این پی)فیصل آباد میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم  شروع ہو گئی ہے۔ ضلع بھر کے 13 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 3 ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔فیصل آباد میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جو 23 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی۔ ضلع بھر کے تیرہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تین ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ دو ہزار چار سو پینسٹھ موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی جبکہ ایک سو پینسٹھ ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈے اور اسٹیشینز پر جبکہ چار سو کے قریب مختلف ہاسپٹلز اور ڈسپنسریوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔محکمہ صحت کی جانب سے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے بھی مناسب انتطامات کئے گئے ہیں۔ ایریا انچارج کے ساتھ پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme