تنظیم مشائخ عظام پاکستان کو اللہ و رسول ﷺ کا خاص کرم اور مکمل نصرت وتائید حاصل ہے صوفی مسعود احمد صدیقی

Published on May 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      1 Comment

mas
فیصل آباد(یواین پی)گزشتہ روز لاثانی سیکرٹریٹ پر پنجاب بھر سے تشریف لائے صحافیوں کے ایک وفد کی جانب سے موجودہ سیاسی جماعتوں،حکومتوں کے عروج و زوال اور علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ کے حوالے سے کیے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوااور امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کو اللہ و رسول ﷺ کا خاص کرم اور مکمل نصرت وتائید حاصل ہے ،اور ہم وہی بات عوام الناس کو بتاتے آئے ہیں جو ہمیں احکامات بارگاہ خداوندی اور اس کے محبوبین سے موصول ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی تجاویز پر عمل کرنے والی حکومت یا ادارے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا پر حکمرانی کریں گے انشاء اللہ ۔آپ نے مزید کہا کہ ہماری تمام تنظیموں کا قیام اور اغراض ومقاصد بھی اللہ و رسول ﷺ ، اہل بیت ،خلفاء راشدین اور بزرگان دین کی خصوصی عنایات سے حاصل ہوئے ہیں،جس میں بنی نوع انسان کیلئے صرف بہتری ہی بہتری ہے۔پھر یہ تجاویز صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب و مسالک سے وابستہ لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔کیونکہ ہمارے آقاو مولا ،حبیب خدا،خاتم المرسلین ،جان عالم حضرت محمد مصطفی ﷺ رحمت اللعالمین بن کر یعنی تمام جہانوں کیلئے سراپا رحمت بن کر اس دنیا میں تشریف لائے ۔آپ کا فیضان پوری بنی نوع انسان کیلئے ہے۔لہٰذا تنظیم مشائخ عظام پاکستان سمیت لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان اور آل پاکستان صوم و صلوٰۃ کمیٹی کی بنیاد وں میں حضور نبی کریم ﷺ کا وہی فیضان جاری ہے اور جو دراصل اسلام کی حقیقی روح ہے ،جو تمام مذاہب و مسالک کی حدود سے بالاتر صرف اور صرف انسانیت کی فلاح و بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ ان تمام نواشات اور عطاؤں کی روشنی میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان مختلف ادوار میں تمام آنے والی حکومتوں اور پاک افواج کو عوام الناس اور ملک و قوم کی بہتری کیلئے موثر تجاویز دیتی آئی ہے۔ چند ہی تجاویز پر ایک دو حکومتوں نے عمل کیا تو ان کو خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے اور پوری دنیا میں ان کی پزیرائی ہوئی۔اور کسی حکومت نے ہماری دی گئی تجاویز پر اگر مکمل عمل کر لیا ہوتا تو آج وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا پر حکمرانی کر رہے ہوتے۔ مگر بد قسمتی ہے ان سیاستدانوں اور حکومتوں کیلئے جنہوں نے ان تجاویز کو نظر انداز کیا اور صرف اپنے ذاتی مفادات کی خاطر وطن عزیز کے مستقبل کو داؤ پر لگایا۔ مگر انشاء اللہ ملک پاکستان کے رکھوالے پاک افواج اوراللہ کے فقراء اس کی حفاظت پر مامور ہیں۔ جو ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز کی حفاظت کرتے چلے آئے ہیں اور آئندہ بھی کریں انشاء اللہ۔ آپ نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف جاری اس جنگ میں اللہ و رسول ﷺ کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے،یہ وہ سنہرا وقت ہے کہ جس بھی ادارے یا حکومت نے کرپٹ مافیا اور شرپسند عناصر کیخلاف موثر اقدامات کئے اور ان شرپسند اور ملک دشمن عناصر کو اپنے انجام تک پہنچایا تو وہ اللہ کی رحمت میں آجائیں گے ان کیلئے دین و دنیا میں کامیابی کی بشارت ہے اور اختیارات کے باوجود جن اداروں نے کرپشن اور شر پسند عناصر کیخلاف موثر کاروائی نہ کی اور سہولت کاروں کا کردار ادا کیا تو وہ ادارے اللہ کے غضب اور جلال کیلئے تیار ہو جائیں۔ وہ اس دنیا میں بھی رسوا ہونگے اور آخرت میں بھی۔ گفتگو کے اختتام پر آپ نے افواج پاکستان کی خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور استحکام پاکستان اور خوشحالی کیلئے خصوی دعا کی گئی۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    great effort by dr khurram sahib





WordPress Blog

WordPress主题